شارجہ (نمائندہ خصوصی) سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے متنازع جوئے کےپلیٹ فارم سے منسلک ہونے کے سلسلے میں طلب کرلیا۔ بھارتی حکام نے تصدیق کی کہ 39 سالہ دھون کا بیان منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت ریکارڈ کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دھون کے مبینہ تعلق کی جانچ کر رہی ہے، تفتیش کار بیٹنگ ایپ کے ساتھ دھون کے روابط کی نوعیت کو سمجھنے کے خواہاں ہیں۔