شارجہ (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹ اور شیڈول اور گوہاٹی میں افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت کا سفر نہیں کرے گی ۔ نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ ایونٹ بھارت کے چار شہروں اور سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی قیمتیں ریکارڈ حد تک کم رکھی گئی ہیں۔بھارت میں لیگ میچ کے ٹکٹ ابتدائی مرحلے میں صرف 100بھارتی روپے میں دستیاب ہوں گے، یہ قیمت کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی تاریخ میں سب سے کم ہے۔