• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس اچھی چل رہی ہے، نشرہ سندھو

شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی اسپنر نشرہ سندھو کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس اچھی چل رہی ہے۔ ہر چیز پر کام کر رہے ہیں۔ اسکلز کے ساتھ بیٹرز کے علاوہ اسپن بولروں کے الگ سے سیشن ہورہے ہیں۔ اہداف کو سامنے رکھ کر مختلف طریقے سے بولنگ کرانے پر کام ہورہا ہے۔ جنوبی افریقا کے ساتھ ہوم گراونڈ میں سیریز ہے ۔ اچھی پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ سری لنکا کی پچز پر بال ٹرن ہوتا ہے۔ اچھی بولنگ اور پلان کو فالو کریں گے ۔ جنوبی افریقا سیریز کے اعتماد سے ورلڈکپ میں بہت فائدہ حاصل ہوگا ۔
اسپورٹس سے مزید