• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز: امارات آخری میچ بھی نہ جیت سکی، دلچسپ مقابلے میں شکست

شارجہ (عبدالماجد بھٹی) افغانستان نے دلچسپ مقابلے میں عرب امارات کو چار رنز سے ہرادیا۔ چار وکٹ پر 170 کے جواب میں اماراتی ٹیم 5وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔ ہوم سائیڈ ایونٹ میں کوئی میچ نہ جیت سکی۔ میچ کی آخری گیند پر یواے ای کو پانچ رنز دکار تھے لیکن آصف خان چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہوگئے، انہوں نے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی دو گیندوں پر چوکا اور چھکا لگاکر میچ دلچسپ بنایا لیکن فنش نہ کرسکے۔ ہرشت کوشک 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ علی شان شرفو 27، کپتان محمد وسیم 44، محمد زوہیب 23 اور راہول چوپڑا سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کیلئے فرید احمد، مجیب الرحمٰن، شرف الدین اشرف ،نو راحمد اور عبداللہ احمدزئی نے ایک ایک وکٹ لی۔ قبل ازیں جمعے کی شب شارجہ اسٹیڈیم میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر170رنز بنائے۔ پاکستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے فائنل سے قبل افغانستان نے ریگولر کپتان راشد خان کو آرام دیا اور قیادت ابراہیم زدران نے گی ۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ رحمن اللہ گرباز اورابراہیم زدران نے پہلی وکٹ پر12اوورز میں98 رنز بنائے۔ رحمن اللہ38گیندوں پر40رنز بناکرمحمد فاروق کا شکار بنے۔ انہوں نے ایک چھکا اور تین چوکے مارے۔ حیدر علی نے ابراہیم زدران کو48رنز پر بولڈ کردیا ۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ کریم جنت نے تین چھکوں کی مدد سے14گیندوں پر28رنز کی اننگز کھیلی۔ حیدر علی نے چار اوورز میں 23رنز دے کر دو ، سمرن جیت سنگھ اورمحمد فاروق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید