• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اسلام آباد ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بل 2025قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ قانون کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا اور فور طور پر نافذالعمل ہوگا۔ اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت رکھے گی۔ مقدمات دائر کرسکے گی، بل یہ اتھارٹی جائیداد رکھ سکے گی۔ خریدوفروخت کرسکے گی اور معاہدے کرسکے گی۔کوئی بھی  ورچوئل اثاثہ جات سروس کیلئے بغیر لائسنس کام نہیں کرسکے گا خلاف ورزی  کرنیولا جرم کا مرتکب  ہوگا، اتھارٹی منی لانڈرنگ ،دہشت گردی  مالی معاونت روک تھام کیلئے اقدامات ، تحقیقات ،انضباطی کارروائیاں، جرمانے  کرسکے گی، اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا۔کہیں بھی علاقائی دفاتر قائم کر سکے گی۔ اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات اور سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری، معطل یا منسوخ کرسکے گی۔ اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی اور ضابطہ کار کے لیے ضوابط بنائے گی۔

اہم خبریں سے مزید