• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کئی سال بعد پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری دوبارہ شائع کریگا

اسلام آباد (مہتاب حیدر)ایف بی آر کئی سال بعد ٹیکس ڈائریکٹری دوبارہ شائع کرے گا، چیئرمین ایف بی آر نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اگلے ہفتے تک وفاقی حکومت سے اجازت طلب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کئی سال کے وقفے کے بعد پارلیمنٹیرینز اور تمام فائلرز کی ٹیکس ڈائریکٹری دوبارہ شائع کرنے پر غور کر رہا ہے۔ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، کیونکہ آخری بار ایف بی آر نے جنوری 2022 میں ٹیکس سال 2019 کی ڈائریکٹری شائع کی تھی۔ ایف بی آر کے چیئرمین، راشد محمود لنگڑیال نے جمعہ کو رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ وہ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے تک وفاقی حکومت سے اجازت طلب کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید