• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بجلی کے قرض میں 50 ارب روپے کی کٹوتی کردی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے بجلی کے قرض میں 50 ارب روپے کی کٹوتی کر دی، قرضے کی مجموعی رقم 1.275 ٹریلین روپے سے کم ہوکر 1.225 ٹریلین روپے رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے کی مالیات کو ازسرِ نو ترتیب دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت وفاقی حکومت نے اپنے مجوزہ قرضے میں 50 ارب روپے کی کمی کر دی ہے، جس سے قرضے کی مجموعی رقم 1.275 ٹریلین روپے سے کم ہوکر 1.225 ٹریلین روپے رہ گئی ہے۔ نظرثانی شدہ رقم اس وقت سامنے آئی جب پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے جزوی طور پر اپنی مالی ذمہ داریوں کو کم کیا اور متعدد اہم ادائیگیاں نمٹا دی گئیں، جس کے نتیجے میں مجموعی قرض کا بوجھ کم ہو گیا۔ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 18 کمرشل بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ نظرثانی شدہ قرض کی منظوری دے دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید