• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید زین شاہ پر جھوٹی ایف آئی آر قابل مذمت، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ایس یو پی کے چیئرمین اور جی ڈی اے کے رہنما سید زین شاہ پر تھانہ لونی کوٹ اور کوٹری میں درج جھوٹی ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہموریت کی چیمپئن سندھ حکومت نے آمریت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرا رہے ہیں اور سندھ میں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا جرم بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مورو میں پرامن مارچ اور جلسہ کرنا اور عوام کے حقوق کی بات کرنا کیا جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے حکمرانوں سے سندھ کی عوام سے کی جانے والی زیادتیوں کا حساب مانگتے رہیں گے ۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے 6 ستمبر 1965 کے شہداء اور حر مجاہدین کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی جانیں قربان کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے ۔
ملک بھر سے سے مزید