• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ دفاع و شہداء پر فیلڈ مارشل سمیت افواجِ پاکستان کا شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر افواجِ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات نے قوم اور افواج کی جانب سے مادرِ وطن کے بہادر شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت اور سلامِ عقیدت پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق 6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جو قوم کے غیر متزلزل عزم اور اٹل حوصلے کی علامت ہے، جب پاکستانی قوم اور بہادر سپاہیوں نے ہتھیاروں اور تعداد میں کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو ملی یکجہتی اور ناقابلِ تسخیر جذبے سے ناکام بنایا۔
ملک بھر سے سے مزید