• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایف آئی اے کے رہنما اصول، اہم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیئے

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کے دستخط سے ایک سرکلر جاری ہوا ہے جس کے تحت انہوں نے ایف آئی اے ایکٹ 1975 (حالانکہ وہ 1974 ہونا چاہیے تھا) کے تحت رہنما اصول مرتب کرتے ہوئے اہم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف زونز میں تعینات گریڈ 14تک کے اہلکاروں جس میں سب انسپیکٹر تک شامل ہیں ان کے خلاف ڈیپارٹمنٹل انکوائری ڈائریکٹر زون کریں گے جبکہ اپیلیٹ اتھارٹی ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہوں گے۔
ملک بھر سے سے مزید