اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے تمباکو کے شعبے میں ٹیکس چوری روکنے اور انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کےلیے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ، مانیٹرنگ کمیٹی ڈائر یکٹوریٹ آف انٹلی جنس و انوسٹی گیشن اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائر یکٹر اختر عباس کی سربراہی میںکام کرے گی ،جبکہ دیگر ارکان میں سیکنڈ سیکریٹری ارشد عباسی ، عثمان احمد ، کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ اسلام آباد کے ڈپٹی کلکٹر مدثر رفیق ، انسپکٹر عمران عارف اور سپاہی محمد حماد ، سلمان چیمہ اور محمد طیب پر مشتمل ہوگی ، سگریٹ کی مانیٹرنگ کےلیے تشکیل دی گئی کمیٹی نامزد کردہ کاروباری جگہوں پر مانیٹرنگ ٹیم مسلسل موجود رہے گی ، خاص طور پر تعطیلات ، رات کی شفٹ اور چھٹی کے بعد مانیٹرنگ کی موثر انداز میں نگرانی کرے گی تاکہ سگریٹ سے ٹیکس چوری کو روکا جاسکے ، یہ کمیٹی مانیٹرنگ ڈیٹا اور مانیٹرنگ ٹیموں کی نگرانی کےلیے اچانک اور بغیر اطلاع کے چھاپے مارے گی۔