کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا،سیرت النبی ﷺ ہم سب کیلئے ہدایت کا سر چشمہ ہے،انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہمیں مذہبی رواداری ، اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کو ناکام بنانا ہوگا، بھارت اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ پاکستان میں کسی بھی طرح امن و امان کو خراب کیا جائے۔