• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کو انڈا لگا وہ مدعی بننا چاہیں تو پولیس کارروائی کریگی، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جن کو انڈا لگا ہے وہ مدعی بننا چاہیں تو پولیس کارروائی کرے گی، پولیس خود سے اگر کارِ سرکار میں مداخلت کرے گی تو اس کو بھی متنازع بنایا جائے گا،جن کی گاڑی ٹوٹی ہے وہ بھی اگر مدعی بن کر سامنے آئیں گے تو کارروائی ہوگی،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے آئے تھے، خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ شکر ہے آج انڈے کے حملے کو حملہ سمجھا گیا ہے جبکہ بیگم کلثوم نواز جب بیمار تھیں تو اسپتال کے کیمرے تک پہنچ گئے تھے ، سیاہی پھینکی گئی، گالی دی گئی، گولی ماری گئی ان واقعات کی یہ اس وقت بھی مذمت نہیں کرتے تھے اور آج اس چیز کو بھی حملہ قرار دے کر کہہ رہے ہیں کہ کارروائی ہونی چاہیے۔ حکومت یا ادارے کو اس طرح کی چھوٹی حرکت کی ضرورت نہیں ہے ۔ پولیس اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ جن کی گاڑیاں ٹوٹی ہیں یا ان خواتین کے خلاف درخواست آئے تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔
ملک بھر سے سے مزید