• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلرز اور ایجنٹوں کا غیر قانونی یورپ جانے کیلئے نیا روٹ، وزٹ ویزہ پر یوگینڈا جانے والے 12 نوجوان آف لوڈ

کراچی (اسد ابن حسن) انسانی اسمگلرز اور ایجنٹوں نے غیر قانونی یورپ جانے کے لیے ایک نیا روٹ منتخب کیا ہے، وہ روٹ ہے یوگنڈا۔ گزشتہ روز سیالکوٹ ایئرپورٹ سے 12 نوجوان یوگنڈا جانے والی فلائٹ پر امیگریشن کرانے پہنچے۔ ان سب کے پاس وزٹ موجود تھا مگر وہ حلیے سے کسی طور بھی سیاح نہیں دکھائی دے رہے تھے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی خاص رقم موجود تھی۔ امیگریشن حکام نے جب سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے انکشاف کیا ان سب کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے اور ایجنٹوں نے سب انتظامات کر رکھے تھے۔ یوگنڈا سے وہ لیبیا جاتے اور لیبیا سے پھر سمندر کے راستے یورپ۔ تمام گرفتار نوجوانوں کو مزید تفتیش اور ایجنٹوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے کمپوزٹ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید