• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب نے مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے اسلامی تہذیب و ثقافت پر حملہ کیا ہے، منعم ظفر

کراچی( اسٹا ف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت4ستمبر ”عالمی یوم حجاب“ کے سلسلے میں ملک بھر میں کی طرح کراچی میں بھی پریس کلب کے سامنے خواتین کی ”حجاب واک“ ہوئی جس میں خواتین وکلاء، صحافیوں اور ڈاکٹرز،این جی اوز کی نمائندہ خواتین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،واک کو غزہ کی مظلوم خواتین سے منسوب کیا گیا تھا، شرکاء نے مغرب کے دہرے معیارو متعصبانہ رویے کی مذمت کی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اورناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے خطاب کیا، منعم ظفر خان نے کہا کہ مغرب نے مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لیے اسلامی تہذیب و ثقافت پر حملہ کیاہے، حجاب حیا کی علامت ہے لیکن مغرب حجاب کے تصور اور پورے نظام سے خائف ہے اور اس نے دہرا اور متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور خواتین کو حجاب کا حق دینے کو تیار نہیں، آج کا یہ ”عالمی یومِ حجاب“ دراصل انہی سازشوں کے مقابلے میں حیا و حجاب کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جارہا ہے، عالمی یومِ حجاب ہم غزہ کی مظلوم بہنوں کے نام کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید