• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی رجحانات پر نظر رکھنے کیلئے وزیراعظم کی قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ملک میں مہنگائی کے رجحانات پر نظر رکھنے کیلئے وزیر اعظم کی قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں آنے والے دنوں میں مہنگائی پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکنے والے بنیادی ملکی و بین الاقوامی عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں خاص طور حالیہ سیلاب کی روشنی میں ان کے غریب اور کم آمدنی والے طبقات پراثرات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔
ملک بھر سے سے مزید