• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی، سوا دو سال بعد مختلف محکموں کی دیکھ بھال کیلئے 48 کمیٹیاں تشکیل

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے منتخب ایوان میں آخر کار سوادوسال کی مدت گزرنے کے بعد مختلف محکموں کے انتظام و انصرام کی دیکھ بھال اور کارکردگی میں بہتری کے لئے 48 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت پیپلز پارٹی نے تمام اہم محکموں سے متعلق 19 کمیٹیاں اپنے پاس رکھی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کو 13 پی ٹی آئی کو 11مسلم لیگ ن کو 4 جے یو آئی ف کو ایک کمیٹی دی گئی ہے جمعیت علمائے اسلام ف جس کے کونسل میں ارکان کی تعداد 6 ہے کو ایک کمیٹی دی گئی ہے جبکہ وہ دو کمیٹیوںں کا مطالبہ کرتے رہے ہیں گو کہ ان کمیٹیوںکی تشکیل طویل باہمی مشاورت سے کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود کونسل میں موجود پاکستان مسلم لیگ نون، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان، جے یو آئی نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کونسل کے بعض اراکین غیر اہم کیمٹی میں شامل ہونے پر خوش نہیں ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید