اسلام آباد( نیو زرپورٹر)راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا 1500 واں یوم ولادت ( میلاد النبی ؐ)آج بروز ہفتہ عقیدت و احترام اورروایتی مذہبی جوش وخروش کیساتھ منایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے ملک میں عام تعطیل کااعلان کیاہے۔جڑواں شہر کی مساجد اور نجی و سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے، میلاد کی محافل منعقد کی جارہی ہیں، سیرت اور نعت کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، آج راولپنڈی اور اسلام آ باد میں میلاد النبیؐ کے جلو س نکا لے جائیں گے۔