اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نیالرٹ جاری کیا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 6تا 9ستمبر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کے میڈیا وِنگ نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے حوالے سے الرٹ میں خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ ، بدین، سجاول، حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقوں میں 7 تا 9 ستمبر کے دوران شہری سیلاب (اربن فلڈنگ ) کا خطرہ موجود ہے۔