• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آبا( نیو زرپورٹر، نمائندہ خصوصی ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پوری قوت سے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ یقین د ہانی فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش سے گفتگو میں کرائی جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی، محمود صدیقی الھباش اسلام آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔محمود صدیقی الھباش نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سپیکر سردار ایاز صادق سے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کیلئے اپنا تہنیتی پیغام دیا، انہوں نے فلسطین کے لیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا ،پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا جو اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی ساختہ قحط کا شکار ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید