• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل میں نوجوان کا کردار نہایت اہم ہے، مشیر خزانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اقراء یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ اسکل اپ بیچ-II گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی نوجوان نسل کے کردار کو ملک کی ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل میں نہایت اہم قرار دیا۔انہوں نے 80 گریجویٹس کو مبارکباد دی جنہوں نے ویب ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور اینیمیشن جیسے مختلف شعبوں میں آٹھ ہفتوں کی تربیت صنعت کے ماہرین کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ خرم شہزاد نے کہا کہ نوجوان ہی اصل معمار ہیں، وہ جدت اور نئے خیالات لاتے ہیں، اب وقت ہے کہ آپ میدان میں قدم رکھیں، اپنا نام بنائیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے اثر ڈالیں۔
ملک بھر سے سے مزید