اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ، خبر نگار ، خصوصی نامہ نگار )صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12ربیع الاول پر پیغام میں کہا کہ بابرکت اور پُرسعید دن پر میں پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ تاریخی اور یادگار موقع امتِ مسلمہ کے لیے نہ صرف خوشی اور عقیدت کا باعث ہے بلکہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ؐ کے مطابق ڈھالنے کا عہد بھی ہے، وطنِ عزیز اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا کر رہا ہے، یہی موقع ہے جب ہم سرکارِ دوعالم کی سیرتِ طیبہ سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے لوگوں کی کھلے دل سے مدد کر کے ان کی بحالی کو جلد از جلد ممکن بنائیں دوسر طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب آج کے دن اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم سب ملک پاکستان کو سیرت النبیؐ کے سنہری اصولوں پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔