کراچی (نیوز ڈیسک) اونچی عمارتیں صہیونی فوج کا نیا ہدف ،متعدد بلند وبالا بلڈنگز ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بمباری سے69فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہےغزہ میں جہنم کے دروازے کھل رہے ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی ، اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی بستی پر دھاوا ، لاٹھیوں اور چاقوؤں سےحملوں میں 20افراد زخمی ہوگئے۔ ایک اسرائیلی مورخ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اصل اموات دگنی ہو سکتی ہیں، مزید3لاکھ 60ہزار موت کے دہانے پر ہیں۔غزہ میں ہزاروں بچے غذائی قلت پر اسپتالوں میں داخل کیے گئے ۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں مجموعی طور پر شہید ہونے والوں کی تعداد64ہزار 300اور زخمیوں کی تعداد1لاکھ 62ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔