کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو ڈیپارٹمنٹ آف وارکہنے کا اعلان کر دیا۔محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرنے کا صدارتی اختیار مشکوک، وائٹ ہاؤس نے ثانوی نام قرار دیا۔ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو ’’ڈیپارٹمنٹ آف وار‘‘ کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ یہ نام دوسری جنگ عظیم سے قبل استعمال ہوتا تھا۔ چونکہ محکمہ دفاع کانگریس کے ایکٹ کے ذریعے وجود میں آیا تھا، اس لیے صدر کے پاس اس کا سرکاری نام بدلنے کا اختیار نہیں ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کے مطابق اسے ثانوی عنوان کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔