کابل (اے ایف پی) افغانستان میں زلزلے کے کئی دن بعد بھی متاثرین امداد کے منتظرہیں۔ دشوار گزار پہاڑی راستے اور لینڈ سلائیڈنگ ، امدادی ٹیمیں زلزلہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔کنڑ سب سے زیادہ متاثر، مسلسل جھٹکوں کے خوف سےہزاروں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔مشرقی افغانستان میں اتوار کی شب آنے والے6.0 شدت کے زلزلے کے کئی دن گزرنے کے باوجود امدادی کارروائیاں متاثرہ علاقوں تک مکمل طور پر نہیں پہنچ سکیں۔ زلزلے سے 3,700 سے زائدافراد زخمی ہوئے ہیں۔مٹی کے مکانات گرنے سے کئی خاندان ملبے تلے دب گئے ۔