• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت نے ٹرمپ کی 4 ارب ڈالر امداد روکنے کی کوشش ناکام بنا دی

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی عدالت نے ٹرمپ کی 4ارب ڈالر کی امداد روکنے کی کوشش ناکام بنا دی، کانگریس منظوری کے بغیر فنڈز منجمد نہیں کیے جا سکتے، جج عامر علی کا فیصلہ،30 ستمبر تک فنڈز جاری کرنیکا حکم، ڈسٹرکٹ جج عامر علی نے بدھ کو اپنے فیصلے میں کہا کہ وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی طرف سے مختص تقریباً 4 ارب ڈالر کی امداد جاری کرنا ہوگی، جو یو ایس ایڈ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ذریعے فراہم کی جانی ہے۔واشنگٹن ایک وفاقی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کانگریس کی منظوری کے بغیر اربوں ڈالر کی غیر ملکی امداد منجمد نہیں کر سکتی۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے ’’پاکٹ ریسشن‘‘ کے ذریعے کانگریس کی جانب سے منظور شدہ فنڈز روکنے کی کوشش کی تھی، جو تقریباً 50 سال بعد پہلی بار استعمال کیا جا رہا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید