پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں، وزیر اعظم فرانسوا بایرو کی قیادت میں اقلیتی حکومت خطرے میں ہے، کیونکہ اپوزیشن نے اعتماد کے ووٹ کی مکمل حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور ان کی حکومت 8 ستمبر کو ہونے والے اگلے اعتماد کے ووٹ کے نتیجے میں گر سکتی ہے۔سیاسی ماہرین اور وزیر خزانہ ایرک لومبارد نے واضح کر دیا ہے کہ اگر بایرو کی حکومت کا خاتمہ ہوتا ہے، تو بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پیش کردہ منصوبوں پر نظر ثانی ضروری ہوگی، خاص طور پر 8 ستمبر کو اعتماد کا ووٹ ہونا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اقتصادی دباؤ اور مالی خطرات کا سامنا ہے۔ فرانس کا بجٹ خسارہ تقریباً 5.8%-5.4% GDP ہے اور عوامی قرضہ 116% تک پہنچ چکا ہے، جو کہ سخت مالی دباؤ کا باعث ہے۔مالی مارکیٹس میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ بانڈ مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔