نیویارک(اے ایف پی) ٹیسلا کا ایلون مسک کیلئے ایک ٹریلین ڈالر( 2ہزار840 کھرب پاکستانی روپے) کا مجوزہ پیکیج، شیئر ہولڈرز کی منظوری ضروری،پیکیج 10 سالہ ہوگا،کمپنی کی حالیہ فروخت اور منافع میں کمی، سیاسی تنازعات بھی اثرانداز، عدالت نے 15کھرب 85 ارب روپے پیکیج کالعدم قرار دیا تھا۔ٹیسلا نے ایلون مسک کے لیے ایک نیا 10 سالہ معاوضہ پیکیج تجویز کیا ہے جو اگر کمپنی 2035 تک 8.5 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو تک پہنچ جائے تو ایک ہزار ارب ڈالر (2ہزار840 کھرب روپے) سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ یہ پیکیج شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہے اور مسک کو کمپنی کے کل شیئرز کا 12 فیصد تک دے سکتا ہے۔ اس سے قبل ڈیلویئر کی ایک عدالت نے 2018 کا 15 کھرب 85 ارب روپے کا پیکیج کالعدم قرار دیا تھا۔ ٹیسلا بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ پیکیج ایک “انتہائی پرعزم ترغیبی منصوبہ” ہے تاکہ مسک کو برقرار رکھا جا سکے۔ تاہم کمپنی کی حالیہ کمزور کارکردگی، دائیں بازو کی سیاست میں مسک کی سرگرمیاں، اور ناکام گاڑیوں (خاص طور پر سائبر ٹرک) نے خدشات کو جنم دیا ہے۔