نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت کا جنگی جنون، جوہری طیارہ بردار جہاز کی تیاری کا اعلان کردیا، 15 سالہ جنگی جدیدکاری منصوبہ پیش کیا گیا ہے، جس میں بھارتی ساختہ لڑاکا طیاروں کو بحریہ میں شامل کرنے ، 10جوہری انجن اور جدید جنگی بحری جہاز ،ڈرونز اور امریکی الیکٹرو میگنیٹک لانچ سسٹم کا ہدف رکھا گیا ہے، 2030 تک 62رافیل طیارے موجود ہونگے، 77 ارب ڈالرجنگی بجٹ،دنیا میں چوتھے نمبر پر ، نجی و سرکاری شراکت داری ہی آگے کا راستہ،نئی دہلی غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کم،مقامی کمپنیوں پر زیادہ زوردے رہا ہے۔