کابل (اے ایف پی) افغانستان کے مشرقی حصے میں ایک اور 5.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جب کہ اتوار کو آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1,400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں ۔ سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے۔کئی علاقے اب تک ناقابل رسائی ہیں، طالبان نے دنیا سے امداد کی اپیل کی ہے۔ا قوام متحدہ کے مطابق یہ تباہی لاکھوں افراد کو متاثر کر سکتی ہے۔