• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی پولیس کی تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیورز کو سخت وارننگ

شارجہ(سبط عارف)دبئی پولیس نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ چند سیکنڈ کی لاپروائی خطرناک حادثے اور کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ پولیس کے مطابق سال 2024 میں متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثات میں آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال حادثات کی مجموعی تعداد چار ہزار سات سو اڑتالیس رہی جبکہ 384 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثات میں سب سے زیادہ نوجوان ڈرائیور متاثر ہوئے ہیں۔ تیز رفتاری پر قابو پانے کے لیے دبئی پولیس نے مختلف شاہراہوں پر اسپیڈ ریڈارز کی تعداد اور پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید