• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے: فلار ملز ایسوسی ایشن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے خیبر پختون خوا میں غذائی قلت کے خدشے کا اظہار کر دیا۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں فلار ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گندم خیبر پختون خوا لے جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق گندم روکے جانے سے خیبر پختون خوا میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس کے ساتھ ہی ملز بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کر رہی ہیں۔

فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی ترسیل سے وابستہ مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث گندم اور چاول کی فصل نقصان سے دو چار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق وفاق خیبر پختون خوا کی ملوں کو گندم کی فراہمی کے لیے حل نکالے، کے پی کو زیادہ گندم پنجاب اور سندھ سے فراہم کی جاتی ہے۔

فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختون خوا کی ملز گندم ڈیلرز اور کاشت کاروں کو رقوم ادا کر چکی ہیں، رکاوٹ کی وجہ سے صوبے کی ملوں کو نقصان کا سامنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید