• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد ٹرمپ نے مودی کو دوست قرار دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم مودی—فائل فوٹو
امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم مودی—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دے دیا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ مودی ہمیشہ دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

نریندر مودی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات پر ان کے مثبت انداز کو دل سے سراہتا ہوں، بھارت اور امریکا کے درمیان انتہائی مثبت، دیرینہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید