گریڈ 21 کے پولیس افسر محمد طاہر کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینئر پولیس افسر محمد طاہر کی بطور آئی جی بلوچستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد طاہر اس وقت خیبر پختون خوا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔