• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ڈیٹا لیکیج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ سمز کا ڈیٹا لیک ہونے میں ملوث عناصر کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید