بلوچستان کے مخلتف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث کوہِ سلیمان کے ندی نالوں میں درمیانی درجے کے سیلابی ریلے آئے ہیں۔
شیرانی اور ژوب کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، مسلم باغ، زیارت، لورا لائی، میختر، راڑہ ہاشم میں موسلادھار بارش ہوئی۔
سنجاوی، رکھنی، سلیازہ، داناسر میں بھی تیز بارش برسی، بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان حکام کے مطابق ممکنہ سیلاب سے صوبے کے سرحدی اضلاع جعفر آباد، نصیر آباد، اوستہ محمد اور صحبت پور متاثر ہو سکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسی ممکنہ سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر ان اضلاع کے علاقوں میں انتظامات اور تیاریاں کی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ آبپاشی سمیت تمام محکموں سے رابطے میں ہیں، صورتِ حال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔