• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قیادت نے سفارتی چابک دستی سے خارجہ پالیسی آگے بڑھائی: مسعود خان

مسعود خان—فائل فوٹو
مسعود خان—فائل فوٹو

سابق صدر آزاد کشمیر و سفارت کار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے سفارتی چابک دستی سے خارجہ پالیسی آگے بڑھائی۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مسعود خان نے کہا کہ یہ ہمہ جہت خارجہ پالیسی ہے، جس میں ایک کے بعد دوسری کامیابی ملی ہے، جنوبی ایشیاء اور مغربی ایشیاء میں بھی پاکستان کی بہت بڑی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت نے سفارتی چابک دستی سے خارجہ پالیسی کو آگے بڑھایا، واشنگٹن سمیت بہت سے دارالحکومتوں میں محسوس کیا گیا ہے کہ پاکستان اہم ملک ہے۔

سابق سفارت کار نے کہا کہ اسٹریجک اور معاشی و اقتصادی اعتبار سے بھی کچھ نئے دروازے کھلے ہیں، مارکو روبیو نے واضح کہا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ بعض لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے تھے کہ چین سے تعلقات پر اثر پڑے گا، وزیرِ اعظم کی چینی صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقات ہوئی ہے، اس کے بعد تمام شکوک و شبہات دور ہونے چاہئیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ شی جن پنگ نے کہا ہے کہ صدیوں میں ایسی ٹرانسفارمیشن ہوتی ہیں، جو چین اور پاکستان کے درمیان ہوئی ہیں، چین کے ساتھ 8 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، جو سی پیک منصوبوں کے علاوہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید