تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 192 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے مقررہ 20 اوور ز میں 8 وکٹ پر 191 رنز بنائے تھے، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔
مارومانی نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا نے 28، ریان برل نے 26 اور شین ولیمز نے 23 رنز بنائے ۔
سری لنکا کے دشن ہیمانتھا نے 3 اور دشمانتا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
اس میچ میں سری لنکن ٹیم 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، کامل مشرا نے 20 اور کپتان اسالالنکا نے 18 رنز کی نمایاں باریاں کھیلی تھیں۔
سکندر رضا اور بریڈ ایوانز نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا۔
زمبابوے نے ہدف 15 ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کیا، میچ کے بہترین کھلاڑی سکندر رضا قرار پائے تھے۔