پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے بنگلادیش کے خلاف 3 میچز کی سیریز ہو گی۔
ایشیاء کپ میں جاپان نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں بنگلادیش کو شکست دے دی ہے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوالیفائی کرنے سے متعلق سیریز فائنل ہوئی ہے، قومی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے بنگلادیش کے خلاف 3 میچز کی سیریز ہو گی۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف اکتوبر میں سیریز کھیلنی پڑھے گی، جو ٹیم سیریز جیتے گی، وہ کوالیفائی کرے گی۔
طاہر زمان نے مزید کہا ہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ نومبر تک فائنل ہو جائیں گے، ایشیاء کپ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود ہمیں موقع دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے موقع دینے پر مشکور ہیں، 5 ٹیموں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جانا ہے۔