• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: ’مشروم مرڈرر‘ کے نام سے مشہور ملزمہ کو تین افراد کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

آسٹریلیا کی عدالت نے مشروم مرڈرَر کے نام سے مشہور ایرن پیٹرسن کو تین افراد کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی۔

ایرن پیٹرسن نے جولائی 2023ء میں اپنے سسر، ساس اور اِن کی بہن کو کھانے میں زہریلے مشروم کھلائے جس سے اِن تینوں افراد کی موت واقع ہو گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زہریلے مشرومز کھانے کے نتیجے میں متاثرہ ایک شخص کئی دنوں تک اسپتال میں زیرِ علاج بھی رہا۔

آسٹریلوی جج نے فیصلے میں کہا کہ ملزمہ نے منصوبہ بندی سے یہ جرائم کیے اور کسی قسم کی ندامت ظاہر نہیں کی جس سے کئی خاندانوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید