• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین رہنما اس ہفتے روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کریں گے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مختلف یورپین رہنما اس ہفتے روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ان سے ملاقات کرنے آئیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف یورپین لیڈرز ان سے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے بھی بات کریں گے۔

یورپین لیڈرز کے ساتھ ممکنہ ملاقاتوں کے حوالے سے تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے کسی قسم کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید