• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولڈ پلے اسکینڈل: کرسٹن کیبوٹ اور اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں پیش آنے والے وائرل اسکینڈل کے بعد ایسٹرنومر کمپنی کی سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی۔

 ایک ماہ قبل کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران اچانک کرسٹن کیبوٹ اور کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن کی قربتیں سامنے آئیں تھیں، اس واقعے نے افیئر کی افواہوں کو جنم دیا اور کچھ ہی دنوں بعد دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس واقعے کے تقریباً ایک ماہ بعد کرسٹن نے اپنے شوہر اینڈریو کیبوٹ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی، تاہم اب اینڈریو کیبوٹ کی ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹن اور اینڈریو کئی ہفتے پہلے ہی خوش اسلوبی سے علیحدہ ہو چکے تھے، طلاق کا فیصلہ اس رات سے پہلے ہی زیر غور تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چونکہ اب طلاق کی درخواست عوامی ہو گئی ہے، اینڈریو کیبوٹ امید کرتے ہیں کہ قیاس آرائیاں ختم ہوں گی اور ان کے اہل خانہ کو وہ پرائیویسی حاصل ہو گی جسے وہ ہمیشہ ترجیح دیتے آئے ہیں۔ 

ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس معاملے پر مزید کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید