• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستلج بپھرنے سے کئی دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ، پانی کھڑا رہنے سے بیماریاں پھوٹ پڑیں

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

دریائے ستلج کے بپھرنے سے کئی بستیاں اور سیکڑوں دیہات ڈوب گئے جبکہ کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد سیلاب الرٹ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

بپھرے دریائے ستلج نے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر کئی ایک بستیاں ڈبودی ہیں، پانی کھڑا رہنے سے سیلاب متاثرین میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔

دوسری جانب ضلع وہاڑی ، تحصیل بورے والا اور میلسی کے بھی درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں، علاقے میں مجموعی طورپر 90 سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہيں جس کے تحت 80 ہزار افراد کی منتقلی کی گئی ہے اور 60 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے جس کے پیش نظر درجنوں بستیاں اور ہزاروں ایکڑ پر زرعی رقبہ پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ عارف والا ميں 23 دیہات اور 26 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید