• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 922 افراد جاں بحق اور 1 ہزار 47 زخمی ہوئے، اعداد و شمار جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارش اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 922 افراد جاں بحق اور 1 ہزار 47 زخمی ہو گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب میں بارشوں کے باعث 244 افرادجاں بحق اور 654 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 504 افراد جاں بحق اور 218 زخمی ہوئے، سندھ میں بارشوں کے باعث 60 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں بارشوں کے باعث 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ 

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد میں بارشوں کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 7851 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 6 ہزار 184 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید