• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کا فارمیٹ کافی چیلنجنگ ہے: سوریا کمار یادیو

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ہم ایشیا کپ کے لیے کافی پرجوش ہیں، اس ایونٹ کا فارمیٹ کافی چیلنجنگ ہے۔

سوریا کمار یادیو نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم غیر معمولی پرفارم کرسکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم ٹی 20 کافی عرصے بعد کھیل رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں اچھا پرفارم کرسکیں۔

سوریا کمار یادیو نے پاک بھارت میچ کے بارے میں پوچھے گئے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں جذبات تو حصہ ہیں، کھلاڑی کے پاس جوش و جذبہ ہی ہوتا ہے۔

ہم سخت محنت کریں گے، راشد خان

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سخت محنت کریں گے، ہمارے لیے ٹورنامنٹ اہم ہے، سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹس میں جیت کے خواہشمند ہیں، کئی ٹورنامنٹس میں بدقسمت رہے مگر ہم نتائج کے لیے کوشش کرسکتے ہیں، محنت کرسکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید