• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں شاز ملک کی دو کتابوں اور ڈرامہ ملکانی کی رونمائی کی تقریب

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) فرانس میں مقیم معروف شاعرہ، ناول نگار اور ڈرامہ نگار شاز ملک کے ڈرامہ “ملکانی” کی پی ٹی وی پر شاندار کامیابی کے موقع پر ایک پروقار تقریب فرانس کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو فرانس کی ادبی تاریخ میں ایک اہم اور یادگار محفل قرار دیا گیا، جس میں شامل خواتین و حضرات ادب و فن سے شناسائی رکھنے والے اور با شعور افراد تھے۔ تقریب میں مہمان خصوصی سردار ظہور اقبال، چیئرمین پاکستان فرانس بزنس فورم، فرانس تھے، جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی، ادبی شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد کے ساتھ اس تقریب کی رونق بڑھائی۔

دنیا بھر سے سے مزید