• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت، ٹرمپ کیخلاف 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کا فیصلہ برقرار

واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی عدالت نے ٹرمپ کے خلاف 83.3ملین ڈالر ہرجانے کا فیصلہ برقرار رکھا ، یہ مقدمہ 2019میں کیرول کے جنسی زیادتی دعوے پر ٹرمپ کی تردید اور بیان بازی سے متعلق تھا۔ صدارتی استثنا دلیل مسترد،وفاقی اپیلز کورٹ کے مطابق نچلی عدالت کارروائی و جیوری فیصلہ درست اور شواہد پر تھا۔ امریکا کی وفاقی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای جین کیرول کی ہتکِ عزت کے مقدمے میں جیوری کی جانب سے سنائے گئے 83.3ملین ڈالر ہرجانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ یہ مقدمہ 2019میں کیرول کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے دعوے پر ٹرمپ کی تردید اور بیان بازی سے متعلق تھا۔ نیویارک کی دوسری سرکٹ اپیلز کورٹ نے ٹرمپ کی یہ دلیل مسترد کر دی کہ انہیں اس مقدمے میں صدارتی استثنا حاصل ہونا چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید