• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اکتوبر میں ایپیک اجلاس کے دوران ملاقات کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایپیک (اے پی ای سی) کے اجلاس اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں، جہاں انہیں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہے کہ فی الحال دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات کا کوئی باقاعدہ شیڈول طے نہیں ہوا لیکن یہ معاملہ زیر غور ہے۔ وائٹ ہائوس نے ملاقات کے امکان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دورے کا مقصد اقتصادی، تجارتی، توانائی اور دفاع کے شعبوں کے حوالے سے بات چیت کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ ایپیک کا سالانہ اجلاس 31 اکتوبر سے یکم نومبر تک جنوبی کوریا میں منعقد ہو رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید