کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے گوادرنے جیوانی میں مزید کارروائیاں کرتے ہوئے غیرقانونی طور پرایران جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندوں سمیت56افراد کو گرفتا کرلیا۔ ایف آئی اےذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی میںمزید کارروائیاں کرتے ہوئے سمندری راستے سے غیرقانونی طور پرایران جانے کی کوشش کرنے والے 2افغان باشندوں سمیت56 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 16 کا تعلق منڈی بہاء الدین، 13 کا گوجرانوالہ سے، 8 کا گجرات ،2 کا شیخوپورہ، 5 کا مظفر گڑھ، 3 کا بہاولپور ،2 باجوڑ اور 5 سرگودھا، کراچی، سانگھڑ، حافظ آباد اور خانیوال سے ہیں گرفتار ہونے والے افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ سمندری راستے سے ایران اور ایران سے دیگر ممالک جاناچاہتے تھے ۔