کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ہرنائی کے صحافی محمد حنیف ترین کے ساتھکوئٹہ میں پیش آنے والے راہزنی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہےحنیف ترین سے شہر کے بارونق علاقے لیاقت بازار میں راہزنوں نے گن پوائنٹ پر سمارٹ فون چھین لیا تھا واقعے کی اطلاعی رپورٹ سٹی پولیس تھانے میں درج کرائی گئی ہے بیان میں شہر کے مصروف ترین علاقے میں راہزنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش ظاہرکرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔